مہاجر قوم کی شناخت، حقوق کا حصول سب کی مشترکہ ذمہ داری، خالد مقبول

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بر صغیر کی ایک منفرد سیاسی تحریک ہے اور آپ کارکنان اس کا انمول سرمایہ ہیں نظم و ضبط ہماری طاقت ہے ایم کیو ایم پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے جس میں ہزاروں شہید اور سیکڑوں لاپتہ کارکنان کی تکلیف دہ تاریخ بھی موجود ہے ہم سب کو اختلاف رائے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا مہاجر قوم کی شناخت اور اسکے حقوق کا حصول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مرکز بہادرآباد پر شعبہ خواتین کی ذمہ داران کے ایک تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ علم و فراست مہاجروں کی میراث ہے بہتر سننے کی صلاحیت ہمارے اندر دانش پیدا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں