نہال ہاشمی اور بیٹوں کا پولیس سے جھگڑا، کیس میں نیا موڑ آگیا

106

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف پولیس سے جھگڑے کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔

پولیس نے معاملے کی تفتیش مکمل کی اور چالان پراسیکیوٹر آفس میں جمع کرادیا تو اس پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیو ٹر نے اعتراض لگادیا۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے اعتراض میں کہا کہ پولیس نے کس قانون کے تحت نہال ہاشمی کو از خود رہا کیا؟

دسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اعتراض لگاکر پولیس چالان ضلعی ایس ایس پی کے پاس بھجوادیا ہے انہیں اس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

چالان کے متن میں کہا گیا کہ نہال ہاشمی اور ایک خاتون نے تھانے پہنچ کر دھمکیاں دیں۔

چالان کے مطابق ن لیگی سینیٹر کے بیٹوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جبکہ نہال ہاشمی کو اعلیٰ افسران سے مشاورت کے بعد رہا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں