پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی میں بلوچستان کی نمائندگی بڑھانے پر اتفاق

128

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی میں بلوچستان کی نمائندگی بڑھانے کیلئے حکومت اپوزیشن نے اتفاق رائے کر لیا ہے ۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت تمام پارلیمانی رہنمائوں نے حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے ،اجلاس میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے سینیٹ کی جانب سے پاس کئے گئے بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر شہزاد وسیم، راجہ ظفرالحق اور سینیٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں اور اراکان قومی اسمبلی نے شرکت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی سیٹیں بڑھانے سے متعلق تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے بل سینیٹ سے پاس ہو چکا ہے ، قاسم خان سوری نے کہا بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی سیٹیں بڑھانے کیلئے بلوچستان کی محرومیوں اور مجبوریوں کو مد نظر رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں