پشاورہائیکورٹ، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنےکی روک تھام کاحکم

120

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنےکی روک تھام کاحکم دیدیا، چیف جسٹس قیصررشید خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہاں کیاہورہاہے؟ یہ اسلامی مملکت ہے ،یہاں کس کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے سے نوجوان متاثر ، طلباءو طالبات بے نقاب ہورہے ہیں،عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے، یف آئی اے اورپیمرا کوقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس بلاک اور آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنےکا حکم دے دیا۔ فاضل بنچ سارہ علی اور نازش مظفر ایڈوکیٹس کی وساطت سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کےلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈی جی پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پیمرا عدالت عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس قیصررشید خان نے استفسارکیا کہ آپ لوگوں کو پتہ ہے ،آپ کو عدالت کیوں بلایاگیا؟ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ انہیں ٹک ٹاک کے حوالے سے کیس میں بلایا گیاہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز لوگ اپلوڈ کرتے ہیں

،اسکی روک تھام کےلئے آپ لوگ کیا کررہے ہیں؟یہ اسلامک مملکت ہے ، یہاں کیا ہورہا ہے۔کس کلچر کو یہاں پر فروغ دیاجارہا ہے ، غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے سے نوجوان متاثر ہورہے ہیں، جو ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، اس سے طلباءو طالبات بھی بے نقاب ہورہے ہیں، نوجوان نسل کو برائیوں سے بچانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں