کراچی: نجی کمپنی کا منیجر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل

224

راچی میں نجی کمپنی کا منیجر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جو نجی کمپنی میں منیجر تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی ہے، جو کمپنی کے 11لاکھ روپے ابراہیم حیدری میں واقع بینک میں جمع کروانے کے لیے لے کر جارہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے عمیر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری ہے۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر مقتول کے پاس رقم موجود ہونے کی مخبری ڈاکوؤں کو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں