کورونا ویکسین ڈوز کی دوسری کھیپ کی فراہمی

171

پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے کورونا ویکسین ڈوز کی دوسری کھیپ کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

پنجاب میں اب تک 1 لاکھ 18 ہزار کورونا ویکسین ڈوز فراہم کی جا چکی ہے جبکہ سندھ میں 1 لاکھ 21 ہزار ویکسین ڈوز کی فراہمی ہوچکی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 28 اور بلوچستان میں 16ہزار کورونا ویکسین ڈوز فراہم کردی گئیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگادی گئی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے 15 ہزار، آزاد کشمیر میں 11ہزار اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار کورونا ویکسین ڈوز کی فراہمی کردی گئی۔

دوسری جانب وفاقی اکائیوں میں اب تک 5 لاکھ 4 ہزار کورونا ویکسین ڈوز تقسیم کی جا چکی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں