کورونا ویکسین کے حصول اور ویکسی نیشن مہم کی منصوبہ بندی کی جائے، پی ایم اے

162

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت پاکستان سے کورونا ویکسین کے حصول کے عمل کو تیز کرنے اور ویکسینیشن مہم کی منصوبہ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن انے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک دنیا کے بہت سے ممالک میں کورونا ویکسین لگنا شروع ہوچکی ہے۔

بھارت نے بھی دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس ویکسین مہم شروع کردی ہے، جبکہ پاکستان کو کومکس کی جانب سے مفت ویکسین کی پہلی کھیپ دوسری سہ ماہی میں ملنے کا امکان ہے، لیکن حکومت کی جانب سے ویکسین لگانے کی کوئی منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔

پی ایم اے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کووڈ ویکسین کے حصول کے عمل کو تیز کرے، ویکسین مہم کی منصوبہ بندی فوری شروع کردینی چاہئے جبکہ ویکسی نیشن مہم کے پہلے فیز کی تیاری بھی مکمل ہوجانا چاہئے۔ پی ایم اے نے مطالبہ کیا سرکاری و نجی اداروں سے منسلک صحت کے کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانا چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں