11 سالہ بچے نے اسکیچ بنا کر شنیرا اکرم کو حیران کردیا

140

ومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان کے نوجوانوں کی صلایتوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شہر قائد کراچی میں اپنے شوہر وسیم اکرم کے ساتھ رہائش پزیر شنیرا اکرام کی جانب سے اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا پر پاکستان کے مسائل اور نوجوانوں کی بہبود سے متعلق ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں۔

شنیرا کی جانب سے ابھی حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کا اسکیچ بنا رہا ہے جو کہ نہایت خوبصورت اور پرفیکٹ نظر آ رہا ہے۔

شنیرا نے بچے کی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

آسٹریلوی شہری شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ پا کستان میں بہت اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل نوجوان موجود ہیں، نظر آنے والا اسکیچ ایک 11 سالہ بچے نے بنایا ہے اور وہ کبھی کسی آرٹ اسکول کا طالب علم نہیں رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایسے با صلاحیت افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں