380 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی’شنکانسین ٹرین‘

142

جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین کی تیز رفتاری کا تجربہ کرایا گیا ہے۔

جدید ترین بلٹ’ ٹرین شنکانسین‘ نے 380 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے کا آزمائشی سفر کامیابی سے طے کرلیا ہے، یہ رفتار موجودہ ٹرینوں کے مقابلے میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ زائد ہے۔

ہوا کی مزاحمت کو کم کرنے کے لیے اس کا مخصوص اگلا حصہ اب تک کی ٹرینوں سے زیادہ لمبا ہے، اس کے علاوہ جھٹکوں اور ارتعاش کو کم کرنے کے لیے یہ ٹرین نئے سسپنشن نظام سے لیس ہے۔

ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کا ارادہ ہے کہ اپریل 2030ء سے ٹرین کا عملی استعمال شروع کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں