کراچی (نیوز ڈیسک)گاڑیاں بنانے والی کمپنی جےڈ بلیو ایس ای زی نے 400گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی چوری کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے ،بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی نے انڈرانوائسنگ کرکے ایک ارب 10کروڑ روپے کم ٹیکس ادا کیا ہے اور اب یہ کیس کسٹمز انٹیلی جنس کے حوالے کیا جارہا ہے ،کار کمپنی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ بے بنیاد پراپیگنڈا ہے ، آٹو سیکٹر میں طویل گٹھ جوڑ کے بعد منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، مسابقت کے میدان میں لڑنے کی بجائے الزام تراشیوں کا سہارا لیا جارہا ہے ، پاکستانی صارفین کو خراب کوالٹی کی کاریں مہنگی داموں میں دی جاتی رہیں ، اربوں روپے اپنی ہی کار حاصل کرنے کیلئے اون کے نام پر لئے جاتے رہے ہیں ، کمپنی ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے سرے سے کوئی نوٹس موصول ہی نہیں ہوا ہے۔
400 گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی چوری کی خبریں بے بنیاد قرار
153









