PIA کا نئی عمرہ پالیسی کا اعلان، کرایوں میں ردوبدل

90

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ، یہ عمرہ پالیسی 31 دسمبر 2020تک نافذ رہے گی۔

نئی عمرہ پالیسی میں کرایوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق زائرین اپنی روانگی سے قبل پرواز کی نشستیں پیشگی بک کروائیں گے جبکہ زائرین کی واپسی اور روانگی کی تبدیلی کی صورت میں اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

مقررہ تاریخ پرسفر نہ کرنے والے زائرین کو 125 ڈالرز ادا کرنا ہونگے۔ ٹکٹ ریفنڈ کروانے کی صورت میں 100 ڈالرز رقم میں سے کٹوتی ہوگی ۔

کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 91000 روپے ہوگا جبکہ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96000 روپے ہوگا۔

جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی ہوگی جبکہ زائد سامان پر 5 ڈالر فی کلو گرام ادا کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں