PIA کے سابق MD اور ڈائریکٹر HR گرفتار

76

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کی گرفتاریاں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کراچی میں کی گئیں۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے کا پی ٹی آئی رہنما کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس،کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، فردوس شمیم نقوی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان پر اختیارت کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے قاعدگیوں اور ادارے میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے الزامات ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کی گرفتاری طویل تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں